واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے، تربیلا، منگلا اور مرالہ سمیت مختلف مقامات پر پانی کی سطح بلند

FB IMG 1756637687828 1



لاہور :واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اتوار کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 84 ہزار 800 کیوسک رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 38 ہزار 600 کیوسک جبکہ خیرآباد پل پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 88 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک رہا۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 22 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 18 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

واپڈا کے مطابق دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل ردوبدل پر قریبی نگرانی رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ حکام کو تازہ صورتحال سے فوری طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ