:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کو اعتماد، مساوات اور خوشحالی کا مشترکہ وژن قرار دیا ہے

FB IMG 1756637425659 1

اسلام آباد :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کو اعتماد، مساوات اور خوشحالی کا مشترکہ وژن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلیل عرصے میں ایس سی او دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم اور ایک مضبوط تناور درخت بن چکا ہے جو امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ایس سی او کا جغرافیائی تسلسل ہمیں یہ تاریخی موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم مشترکہ طور پر معاشی روابط کو فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے غربت، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات کے خلاف اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایس سی او کے پلیٹ فارم کے ذریعے علاقائی تعاون اور ترقی کے عمل میں اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ پوسٹ