مودی کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، ٹرمپ کے لیے بڑا پیغام — بھارت امریکی دباؤ کے باوجود علاقائی تعاون کی طرف بڑھنے لگا

FB IMG 1756640736710

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی ہے جسے ماہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بڑا پیغام قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اپنی خودمختار خارجہ پالیسی پر گامزن ہے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر چین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی سمت بڑھ سکتا ہے۔

امریکی دباؤ کے باوجود مودی حکومت کا بیجنگ کے ساتھ روابط بڑھانے کا فیصلہ خطے میں نئی صف بندی کا اشارہ ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پاکستان کے لیے بھی اہم ہے کیونکہ اسے فیصلہ کرنا ہوگا کہ سفارتی توازن برقرار رکھنا ہے یا مزید آگے بڑھنا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کو بھی سوچنا ہوگا کہ وہ کب تک ہٹ دھرمی کی پالیسی پر قائم رہ سکتا ہے، جبکہ خطے میں تعاون اور مکالمے کے بغیر دیرپا امن ممکن نہیں۔

متعلقہ پوسٹ