وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں بل گیٹس سے ملاقات، صحت و تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو

FB IMG 1758787176579



نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات 25 ستمبر 2025 کو نیویارک میں ہوئی جس میں پاکستان اور فاؤنڈیشن کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں صحت، تعلیم اور سماجی ترقی کے منصوبوں میں تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کی شراکت داری سے پولیو کے خاتمے، ویکسینیشن پروگرامز اور ڈیجیٹل فلاحی اقدامات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس سے عوامی صحت کے شعبے میں بہتری آئی ہے۔
بل گیٹس نے اس موقع پر پاکستان کی حکومت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس عالمی مہم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فاؤنڈیشن آئندہ بھی پاکستان کے صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔
ملاقات میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ، زراعت کے شعبے میں جدید اصلاحات اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنا کر عوامی فلاح و بہبود کے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے

متعلقہ پوسٹ