ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلومبرگ کو انٹرویو، پاکستانی فوج کی ترقیاتی حکمتِ عملی مؤثر پلیٹ فارمز اور ملکی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے

Screenshot 20251007 121609 1



اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی ترقیاتی حکمتِ عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز کے استعمال اور اندرونِ ملک تیار کی گئی ٹیکنالوجی کے فروغ پر مبنی رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق، پاکستان دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی پالیسی پر گامزن ہے اور جدید سائنسی بنیادوں پر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی ٹیکنالوجی—چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی و مغربی ممالک سے حاصل کی گئی ہو—کے حصول کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔

متعلقہ پوسٹ