(24 نیوز)بولی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی شراکت سے چلنے والے مشہور کلب میں رات گئے ہونے والے ہنگامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
یہ کلب بھارت کے اہم تجارتی ہب بنگلور میں ہے، جسے انڈیا کی ’سلیکون ویلی’ بھی کہا جاتا ہے، تاہم واقعے کو فوراً بعد بنگلور پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
وائرل ویڈیو میں باتوں کی تکرار، ہنگامہ آرائی اور چیخ پکار نے معاملے کو خاصا کشیدہ بنا دیا، اگرچہ معاملہ کسی سنگین تصادم تک نہیں پہنچا۔
تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر نائٹ کلبز کی سکیورٹی اور نظم و ضبط پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
Drunk, Powerful, and Out of Control? Bigg Boss Fame Satya Naidu Caught on Camera Assaulting Pub Staff in Bengaluru
A major controversy has erupted in Bengaluru after a video showing former Bigg Boss contestant and businessman Satya Naidu, who is also the ex-husband of a… pic.twitter.com/ZgTLn7Sq6w
— Karnataka Portfolio (@karnatakaportf) December 13, 2025
یہ کلب’’باسٹین‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، جو لگژری پارٹی کلچر اور ہائی پروفائل مہمانوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔
شلپا شیٹھی نے چند برس قبل اس بزنس میں شراکت داری اختیار کی تھی اور وہ اس وقت اس کلب میں پچاس فیصد شیئرز کی مالک ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ایک مشہور سیلیبریٹی کی ملکیت ہونے کے باعث ہنگامہ آرائی کا یہ واقعہ بھی دیکھتے ہی دیکھتے شوبز اور بزنس دونوں حلقوں میں سرخیوں کا حصہ بن گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ہنگامہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا پہلے ہی قانونی خبروں میں نمایاں ہیں۔


