متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی سرکاری دورے پر پاکستان آمد

IMG 20251226 WA0475

راولپنڈی: متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ نور خان ایئر بیس، راولپنڈی پر آمد کے موقع پر انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم پاکستان سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے اماراتی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ معزز مہمان نے سلامی کا معائنہ بھی کیا۔
شیخ محمد بن زاید النہیان کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
حکام کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ ملے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں

img 20251226 wa04737251706529675312641
متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی سرکاری دورے پر پاکستان آمد 3

متعلقہ پوسٹ