لاہور میں پنجاب حکومت کا بسنت کے انعقاد سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کی سہولت اور ٹریفک دباؤ کم کرنے کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے بعد صوبائی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے مفت چلائے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ذاتی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے کم استعمال کی طرف راغب کرنا اور شہر میں ٹریفک کے مسائل میں کمی لانا ہے۔
وزیرِ اطلاعات کے مطابق فری ٹرانسپورٹ سہولت بسنت کے دوران شہریوں کی محفوظ اور آسان آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ امن و امان اور حفاظتی انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بسنت سے متعلق دیگر انتظامی اور سیکیورٹی پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے، اور حتمی فیصلوں سے عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

