مایا علی نے علی رضا کی ماں کو بڑی بہن سمجھ کر سب کو ہنسادیا، ویڈیو وائرل

مایا اور علی رضا.webp


مایا علی نے علی رضا کی ماں کو بڑی بہن سمجھ کر سب کو ہنسادیا، ویڈیو وائرل

گزشتہ ہفتے اداکارہ حنا آفریدی کی شادی پر علی رضا نے اپنی والدہ کو مایا علی سے ملوایا

شوبز انڈسٹری کے تیزی سے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے حنا آفریدی کی شادی میں اپنی والدہ کو اداکارہ مایا علی سے ملوایا لیکن ملاقات کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب مایا علی نے علی رضا کی ماں کو ان کی بڑی بہن سمجھ بیٹھیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ہفتے اداکارہ حنا آفریدی کی شادی پر علی رضا نے اپنی والدہ کو مایا علی سے ملوایا۔ مایا علی نے علی رضا کی ماں کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اوہ میرے خدایا!

انہوں نے علی رضا کی والدہ کو سلام کیا اور پوچھا “کیا آپ علی کی امی ہیں؟” جس پر علی رضا کی ماں مسکرا دییں۔

مایا علی نے پھر اداکار کی والدہ کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ “آپ تو ان کی بڑی بہن لگ رہی ہیں!”۔ علی رضا کی ماں اس بات پر مسکراتی رہیں جبکہ مایا نے دوبارہ پوچھا کیا آپ ان کی بہن نہیں ہیں؟

یہ مختصر اور دلچسپ واقعہ وہاں موجود لوگوں نے بہت انجوائے کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ