اسلام آباد، – وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا اور خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
دورے کے دوران وزیر صحت نے طبی سہولتوں اور علاج کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
25 زخمیوں کی حالت تشویشناک
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ پمز میں 121 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ زخمیوں کے علاج کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

