ٹی20 ورلڈ کپ، سیمی فائنلز اور فائنل کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب

ورلڈکپ ٹکٹس


ٹی20 ورلڈ کپ، سیمی فائنلز اور فائنل کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب

اگر پاکستان ٹائٹل میچ تک رسائی حاصل کرتا ہے تو مقابلہ کولمبو میں ہوگا

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026  کے سیمی فائنلز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی ہے، شائقین 4 مارچ کو پہلے سیمی فائنل، 5 مارچ کو دوسرے سیمی فائنل اور 8 مارچ کو فائنل کے لیے نشستیں بک کرا سکتے ہیں۔

ایونٹ کے شیڈول کے مطابق پہلا سیمی فائنل آر پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو یا ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچتا ہے تو وہ 4 مارچ کو کولمبو میں پہلا سیمی فائنل کھیلے گا۔

اگر پاکستان کوالیفائی نہ کر سکا اور سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کے علاوہ کسی ٹیم سے مقابلہ کرے تو میچ کولمبو میں ہوگا، تاہم بھارت اور سری لنکا کے آمنے سامنے آنے کی صورت میں پہلا سیمی فائنل کولکتہ منتقل کیا جائے گا۔

فائنل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگر پاکستان ٹائٹل میچ تک رسائی حاصل کرتا ہے تو مقابلہ کولمبو میں ہوگا، بصورت دیگر فائنل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

منتظمین کے مطابق جن شائقین نے ایسے مقام کے ٹکٹس خریدے ہوں گے جو بعد میں میزبانی نہ کر پائے تو انہیں رقم واپس کر دی جائے گی۔

ابتدائی مرحلے میں تینوں میچز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں محدود تعداد میں ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں اور تمام ٹکٹس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ