ایران صورتحال: اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج رات طلب

images 23 1


نیویارک (نمائندہ خصوصی): مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس آج رات طلب کر لیا ہے۔
خطے میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری فوجی تصادم اور اس کے ممکنہ علاقائی اثرات کے تناظر میں سلامتی کونسل کے اراکین نے یہ ہنگامی نشست بلانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں ایرانی میزائل کے ملبے سے ایک پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہو چکا ہے۔ یورپی یونین بھی تمام فریقین سے مذاکرات کا مطالبہ کر چکی ہے۔
دنیا بھر کی نظریں آج رات کے اس اہم اجلاس پر مرکوز ہیں جس کے نتائج خطے کی صورتحال پر دور رس اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ