کراچی میں امریکی قونصل خانے کی جانب جانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بند

IMG 20260304 WA1418


کراچی: امریکی قونصل خانے کی جانب جانے والے تمام راستے مسلسل تیسرے روز بھی بند رہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مائی کلاچی اور ایم ٹی خان روڈ کو سیکورٹی وجوہات کے باعث بند کیا گیا ہے۔
قونصل خانے کے اطراف سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس کے ساتھ رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ تمام داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم ہیں اور آنے جانے والوں کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات معمول پر آنے پر راستے کھول دیے جائیں گے۔

متعلقہ پوسٹ