ابوظہبی پر ایرانی میزائل حملہ پاکستانی سمیت تین سویلین افراد مارے گئے تین زخمی

news 1774527248 7529



news 1774527248 7529

(ویب ڈیسک)ابوظہبی میں ایران سے فائر کئے گئے میزائل کے  شارپنل کے ٹکڑے لگنے سے  تین بھارتی اور پاکستانی جاں بحق ہو گئے،  3 افراد  زخمی بھی ہیں۔
خلیج ٹائمز نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایرانی میزائل کے شارپنل کے ٹکڑوں سے تین جانین ضائع ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ آج ابوظہبی میں حکومت کے ترجمان نے میڈیا کے لئے بریفنگ میں ایران کے حملوں کے بعد برآمد ہونے والے میزائلوں اور ڈرونز کے ٹکڑے  صحافیوں کو دکھائے۔

خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایرانی میزائل کے شارپنل کے ٹکڑے لگنے  کا یہ واقعہ سویہان اسٹریٹ پر پیش آیا جہاں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
آج جمعرات کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے  ائیر ڈیفینس سسٹم نے ایرانی میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا لیکن اس میزائل کا  ملبہ  نیچے مصروف کاروباری علاقہ میں گرا جہاں شارپنل کے ٹکڑے لگنے سے دو افراد، ایک ہندوستانی اور ایک پاکستانی  مارے گئے اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

ابوظہبی  میں حکومت کے میڈیا  آفس نے کہا ہے کہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی تک متاثرین کی شناخت نہیں کی ہے۔

ابوظہبی کے میڈیا آفس نے ایک الگ بیان میں کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے تینوں میں ایک اماراتی، ایک اردنی اور ایک بھارتی تھا اور ان کی چوٹیں درمیانے سے شدید تک ہیں۔

ابوظہبی میں تمام رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور غیر تصدیق شدہ رپورٹس کو گردش کرنے سے گریز کریں۔

منگل کے روز بھی ، متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ساتھ کام کرنے والا ایک سویلین ٹھیکیدار ایرانی حملے کے بعد بحرین میں معمول کے  کام کے دوران ہلاک ہو گیا۔ اس کے بعد حکام نے کہا کہ "ڈھٹائی سے کئے گئے ایرانی حملے” کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے پانچ ارکان زخمی ہوئے۔

28 فروری کو ایرانی جارحیت کے آغاز سے اب تک ان حملوں کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے دو اہلکار شہید ہوئے، ان کے علاوہ  پاکستانی، نیپالی، بنگلہ دیشی اور فلسطینی قومیتوں کے 7 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔  28 فروری سے اب تک 145 زخمی ہوئے ہیں۔ ساڑھے تین ہفتوں کے دوران امارات کا ائیر ڈیفینس سسٹم  سینکڑوں ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو راستے میں تباہ کر چکا ہے۔ 

زخمی ہونے والے میں سینکڑوں افراد معمولی سے ل درمیانہ تک زخمی ہوئے اور سنگین نوعیت کے زخمیوں کے ساتھ نازک حالت میں درجنوں لوگ ہیں اور متاثرین درج ذیل ممالک کے شہری ہیں: متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹیریا، لبنان، افغانستان، بحرین، نائیجیریا، اردن، ترکی، اردن، ترکی، اور سویڈن کے شہری زخمیوں میں شامل ہیں۔ یہ سب لوگ روزگار کی خاطر متحدہ عرب امارات میں آئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال ؛سلام ایئرلائن کی پروازیں منسوخ 
یہ بھی پڑھیئے:  امریکا آگے بڑھا تو خطے کی حساس تنصیبات پر تابڑ توڑ حملے ہوں گے:ایرانی سپیکر





Source link

متعلقہ پوسٹ