سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پاکستان پہنچ گئے

1eaa12c4fe1adab0fb96ca7cf53905aa L


سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل کا دورہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچے تھے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقاتی بھی کی تھیں۔

مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کے حوالے سے آج پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں اہم ملاقات کریں گے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ