مستونگ / کوئٹہ — خصوصی رپورٹ
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 6 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب سیکورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی قابل اعتماد اطلاع موصول ہوئی۔ فورسز نے بروقت حرکت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد مسلح تصادم ہوا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے اور کسی کو بھی فرار ہونے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔
یہ آپریشن آپریشن غضب للحق کے تسلسل میں کیا گیا جس کا مقصد بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔

