واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کے دوران امریکی فوج کی لاجسٹک تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا۔ امریکی وزیرِ جنگ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تقریباً چھ ہفتوں پر محیط اس جنگ میں امریکی فوج نے 60 لاکھ سے زائد کھانے استعمال کیے۔
جنرل ڈین کین کے مطابق فوجیوں نے 9 لاکھ 50 ہزار گیلن کافی پی جو تقریباً 76 لاکھ کپ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ 20 لاکھ انرجی ڈرنکس اور بڑی مقدار میں نکوٹین بھی استعمال کی گئی۔
جنرل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ ہے۔” تاہم انہوں نے فوجیوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ انتہائی مشکل جنگ تھی جہاں شدید گرمی، تاریکی اور مسلسل خطرات کے باوجود امریکی فوج نے بے مثال عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

