اسلام آباد مذاکرات: امریکی وفد اپنی خصوصی گاڑیوں میں سفر کرے گا

IMG 20260410 WA1212


اسلام آباد —
امریکا ایران مذاکرات کے سلسلے میں اسلام آباد آنے والے امریکی وفد کی سیکیورٹی اور نقل و حرکت کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی وفد کے لیے خصوصی بکتر بند گاڑیاں فوجی طیارے سی 15 کے ذریعے پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔
یہ گاڑیاں خصوصی طور پر امریکی وفد کی اسلام آباد میں نقل و حرکت کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ امریکی حکومت کی جانب سے اپنی گاڑیاں لانا معمول کا سفارتی پروٹوکول سمجھا جاتا ہے، جس کا مقصد وفد کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں اور پاکستانی حکام دونوں فریقوں کی میزبانی کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ