ڈونلڈ ٹرمپ ہوا میں قلعے بنا رہے ہیں: ایرانی میڈیا کا مذاکرات میں پیشرفت کے دعوؤں پر شدید طنز

IMG 20260417 WA1079


تہران: ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ "بہت اچھی بات چیت” اور جلد معاہدے کے دعوؤں پر طنز کیا ہے۔
آئی آر آئی بی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ٹرمپ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ صحافیوں سے کہہ رہے ہیں کہ "ایران کے ساتھ ہماری بہت اچھی بات چیت جاری ہے، اگر معاہدہ ہو گیا تو جلد ہی اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس سے ہمیں مفت تیل، آبنائے ہرمز سے بغیر کسی ٹول ٹیکس کے جہاز رانی، اور سب کچھ اچھا ہو جائے گا۔”
اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے آئی آر آئی بی نے کیپشن میں لکھا:
"ہوا میں قلعے بنا رہے ہیں!”
اس کے ساتھ ایک فارسی محاورہ بھی شامل کیا گیا جس کا مطلب ہے:
"اونٹ خواب میں بنولے (کاٹن سیڈ) کے بیج دیکھتا ہے، کبھی وہ انہیں منہ بھر بھر کر کھاتا ہے اور کبھی ایک ایک دانہ کر کے۔”
یہ محاورہ غیر حقیقی خواہشات، دور کی امیدیں یا ایسے خوابوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جن کے پورا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔
ایرانی میڈیا کا یہ طنز حالیہ مشرق وسطیٰ تنازع اور آبنائے ہرمز کی بندش کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی۔

متعلقہ پوسٹ