برلن: جرمنی میں سکھ برادری کی عبادت گاہ (گردوارے) میں پرتشدد ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ تنازع گردوارے کی سابق اور موجودہ انتظامی کمیٹی کے ارکان کے درمیان پھوٹا، جس کی جڑیں کمیونٹی فنڈز کے اختلاف میں بتائی جاتی ہیں۔ جھڑپ اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ 40 سے زائد افراد ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے اور صورتحال کنٹرول سے باہر ہونے پر گولیاں بھی چل گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال قابو میں کی اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

