ایران جنگ کے اخراجات روزانہ ایک ارب ڈالر — امریکا کے مہنگے ہتھیاروں کے ذخائر بھی خطرناک حد تک کم

IMG 20260425 WA0588


واشنگٹن / نیویارک
امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ نے امریکی دفاعی صلاحیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس جنگ نے امریکا کے انتہائی مہنگے اور اہم ہتھیاروں کے بڑے ذخائر ختم کر دیے ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائلوں کی بڑی تعداد استعمال کی گئی۔ اس کا اثر صرف مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں رہا بلکہ یورپ اور ایشیا میں تعینات امریکی افواج کے ہتھیاروں کے ذخائر بھی متاثر ہوئے ہیں۔
مالی پہلو سے دیکھا جائے تو یہ جنگ امریکا کو اب تک 28 سے 35 ارب ڈالر کی لاگت آ چکی ہے — یعنی روزانہ تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے امریکا کی مجموعی دفاعی تیاری اور کسی نئے بحران سے نمٹنے کی صلاحیت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ