وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی اسپیکر ہاؤس میں تعزیتی ملاقات

IMG 20260426 WA1144 scaled


اسلام آباد — وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اسپیکر ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں سے تعزیتی ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے اسپیکر ملک محمد احمد خاں کی ہمشیرہ اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کی بھانجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ طلحہ برکی (معاون خصوصی وزیراعظم برائے سیاسی امور)، ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، ڈاکٹر ملک امیر خاں، ملک تیمور خاں، حیدر، ملک سلطان اور سردار فاروق بھی موجود تھے۔

متعلقہ پوسٹ