پاک بحریہ کی تاریخی پیشرفت — پہلی ہنگور کلاس آبدوز بحری بیڑے میں شامل

IMG 20260430 WA1024


سمندری دفاع ناقابلِ تسخیر، صدر زرداری نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی
پاکستان کی بحری طاقت میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا۔ پاک بحریہ میں پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی شمولیت کی تقریب چین کے ساحلی شہر سانیا میں انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس تاریخی تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ آبدوز ہنگور کی بحریہ میں شمولیت پاک بحریہ کے جدت کے سفر میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع، بحری مفادات کے تحفظ اور اقتصادی راہداریوں کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور ایک مضبوط، متوازن اور قابلِ اعتماد دفاعی نظام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
ہنگور کلاس آبدوز کی شمولیت سے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع مزید مستحکم ہوگیا ہے اور خطے میں بحری توازن کے حوالے سے یہ ایک انتہائی اہم پیشرفت تصور کی جا رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ