امریکی وزیر دفاع کا اعلان: ایران جنگ قانونی مدت کے بعد بھی جاری رہ سکتی ہے

IMG 20260501 WA2381

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ قانونی طور پر مقررہ 60 روزہ مدت ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہ سکتی ہے، اور یہ فیصلہ کرنا کہ جنگ کب ختم ہو یا کانگریس سے منظوری کب لی جائے، مکمل طور پر وائٹ ہاؤس کا اختیار ہوگا۔
ہیگستھ نے کمیٹی کو بتایا کہ جنگ میں وقفے کا آپشن وار پاورز ایکٹ کی 60 روزہ حد کو غیر مؤثر بنا دیتا ہے، جس کے تحت امریکی صدر کو یا تو فوجی کارروائی ختم کرنی ہوتی ہے یا پھر کانگریس سے باضابطہ منظوری لینی ہوتی ہے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی ڈیموکریٹس کی چھٹی کوشش بھی ناکامی سے دوچار ہوگئی۔ کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شف کی قرارداد، جس کا مقصد صدر کو ایران سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینا تھا، سینیٹ میں 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مسترد کر دی گئی۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے کانگریس اور انتظامیہ کے مابین آئینی اختیارات پر بحث شدت اختیار کر رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ