یومِ مزدور پر استنبول میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے — درجنوں گرفتار

IMG 20260501 WA2451


استنبول: ترکیہ میں یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر استنبول کے تاریخی تقسیم اسکوائر کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے لیبر یونین کارکنوں اور مظاہرین پر پولیس نے سخت کریک ڈاؤن کیا، جس کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا جب ہجوم نے تقسیم اسکوائر کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، جو ترکیہ میں مزدور تحریک کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ حکام نے اسکوائر کے گرد سخت سیکیورٹی حصار قائم کر رکھا تھا اور مظاہرین کو وہاں تک پہنچنے سے روکا گیا۔
تقسیم اسکوائر ترکیہ کی لیبر تحریک کے لیے ایک تاریخی اہمیت کا حامل مقام ہے جہاں 1977 میں یومِ مزدور کے موقع پر ہجوم پر فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حکومت نے حالیہ برسوں میں اس مقام پر احتجاج پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
لیبر یونینوں نے پولیس کارروائی کو جمہوری حقوق پر حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے اور گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ