تہران — ایرانی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جزیرہ جاسک کے قریب امریکی جنگی جہازوں پر دو میزائل فائر کیے گئے، جس کے بعد امریکی بحری بیڑہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی جہازوں کو پہلے سخت وارننگ دی گئی، تاہم انہوں نے اسے نظرانداز کر دیا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایران پہلے ہی واضح کر چکا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی موجودگی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ واقعہ خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتا ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

