سعودی عرب کا دفاع پاکستان کا فریضہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

IMG 20260507 WA1962 1


راولپنڈی — پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کو لاحق کوئی بھی خطرہ پاکستان کے لیے بھی خطرہ تصور کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کا اعزاز اور فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ برادرانہ، جذباتی اور اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں۔
ترجمان نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور عوام میں دوری کا بھارتی تاثر سراسر غلط فہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جتنی قربانیاں دی ہیں اور جس طرح وہ دفاع کے لیے تیار ہے، اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

متعلقہ پوسٹ