ایران کے شہر چابہار میں زوردار دھماکے — افواہوں کی تردید

IMG 20260510 WA0989


ایران کے ساحلی شہر چابہار میں زوردار دھماکوں کی اطلاع ملی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سوشل میڈیا پر سنسنی کی لہر دوڑ گئی۔
ایرانی میڈیا نے واضح کیا کہ یہ دھماکے کسی حملے یا شرانگیزی کا نتیجہ نہیں تھے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکوں کی وجہ ناکارہ اور نہ پھٹنے والے گولہ بارود کو تلف کرنے کی معمول کی فوجی کارروائی تھی۔
حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

متعلقہ پوسٹ