عمان کے قریب بھارتی جہاز پر ڈرون حملہ، جہاز ڈوب گیا

IMG 20260515 WA0302


بھارتی وزارت خارجہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا
خلیج عمان — بھارتی پرچم بردار ایک تجارتی بحری جہاز عمان کے ساحل کے قریب مشتبہ ڈرون حملے کا نشانہ بننے کے بعد ڈوب گیا۔ حکام کے مطابق جہاز پر اچانک حملہ کیا گیا جس سے جہاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور وہ سمندر میں غرق ہو گیا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے "ناقابل قبول” قرار دیا اور کہا کہ تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وزارت نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ سمندری راستوں کو محفوظ رکھا جائے اور تجارتی جہازوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔
بحری حکام امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ پوسٹ