جنگی کشیدگی کے باوجود 15 لاکھ سے زائد عازمین حج مکہ پہنچ گئے

hajjjj 2505 d


مکہ مکرمہ —
خطے میں جاری جنگی صورتحال اور فضائی راستوں میں رکاوٹوں کے باوجود رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے بیرونی ممالک سے آنے والے عازمین کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 153 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
سعودی حج پاسپورٹ فورس کے کمانڈر صالح المرابا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آنے والے دو دنوں میں یہ تعداد مزید بڑھے گی کیونکہ مختلف ممالک سے حج پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد ایران نے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا، جس سے خطے میں سفری صورتحال، فضائی راستے اور حج کے اخراجات سب متاثر ہوئے۔ امارات، قطر اور بحرین کی بڑی فضائی کمپنیوں کی پروازیں ہفتوں تک معطل رہیں، تاہم بعد ازاں سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔
ان تمام مشکلات کے باوجود دنیا بھر کے مسلمانوں نے اپنے عزم میں کوئی کمزوری نہ آنے دی اور پورے جوش و جذبے سے بیت اللہ کا رخ کیا۔ گزشتہ سال بیرونی ممالک سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 عازمین آئے تھے، جبکہ سعودی عازمین سمیت مجموعی تعداد 16 لاکھ 73 ہزار 320 رہی تھی۔

متعلقہ پوسٹ