کراچی — پاکستان کے عظیم فاسٹ باؤلر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے اس سال حج کی سعادت حاصل کی اور اپنے تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ حج خود مشکل نہیں تھا، البتہ مداحوں کی جانب سے سیلفیوں کی بھرمار نے انہیں ضرور تھکا دیا۔
وسیم اکرم نے سابق کپتان مصباح الحق اور ٹی وی پریزنٹر فخر عالم کے ہمراہ فریضہ حج ادا کیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مریض ہونے کے باوجود انہوں نے فریز انسولین ساتھ رکھی جو 24 گھنٹے تک کارآمد رہتی ہے۔
انہوں نے کہا: "منیٰ میں نماز سے فارغ ہوا تو 7 افراد تصاویر کے لیے کھڑے تھے، میں معافی چاہتا ہوں مگر محبت کرتا ہوں۔ حج ایک بہترین تجربہ رہا اور میں نے سب کے لیے دعا کی۔”

