ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کو بھیج دیا

IMG 20260529 WA0833


واشنگٹن / لندن — برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ جوہری اور سفارتی معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اپنے اتحادی ممالک کو بھیج دیا ہے۔
اخبار کے مطابق مسودے میں آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی کھولنے کی اہم شقیں شامل ہیں، جبکہ اس مفاہمت کے نتیجے میں ایران کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بھی بحال کیے جائیں گے۔
مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ آبنائے ہرمز کو 30 روز کے اندر جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کیا جائے۔ دوسری جانب چین نے موقف اختیار کیا ہے کہ معاہدے کی حتمی توثیق اقوام متحدہ کے ذریعے ہونی چاہیے۔

متعلقہ پوسٹ