واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا جس کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران نے امریکا کو جنگ بندی پیغامات کا تبادلہ روکنے سے باقاعدہ مطلع نہیں کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ پیغامات میں تعطل کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا ایران پر دوبارہ بمباری شروع کر دے گا۔

