کوٹلی سے پی پی اور ن لیگی امیدواران کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

IMG 20260702 WA0050


کوٹلی (نیوز ڈیسک): آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر کوٹلی سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ ن (ن لیگ) کے امیدواروں نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ ایل اے 8 سے ملک ذوالفقار علی اور ایل اے 10 سے ملک محمد یوسف نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ یہ اعلان پارٹی قیادت سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے نئے اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: "آزاد کشمیر کے دیرینہ مسائل کا حل کر کے محرومیاں ختم کریں گے۔”
ماہرین سیاسی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آزاد کشمیر میں آئی پی پی کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گا۔

متعلقہ پوسٹ