ثالثوں کے ذریعے کچھ تجاویز آئی ہیں، امریکا سے مذاکرات قومی مفاد کی بنیاد پر ہی کیے جاسکتے ہیں: ایران


تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے حملوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان ثالثوں کے ذریعے سفارتی رابطے جاری ہیں، اور امریکا کے ساتھ مذاکرات قومی مفادات کی بنیاد پر ہی کیے جاسکتے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایران کو ثالثوں کے ذریعے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "ہمیں ثالثوں کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ہیں، اہم بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں سفارتی نظام متحرک رہا ہے اور کچھ ثالثوں کی جانب سے ہمیں مختلف تجاویز پہنچائی گئی ہیں۔”

متعلقہ پوسٹ