
(ویب ڈیسک)جاپان کے جزیرے ہونشو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلہ ہونشو کے مشرقی ساحلی علاقے کے نزدیک 78 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
جاپانی حکام کے مطابق زلزلے سے متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ کچھ علاقوں میں ٹرین سروس عارضی طور پر معطل ہوئی۔
جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 5 شدت سے کم کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ایئرلائنز میں لیپ ٹاپ سے آتشزدگی ،متعدد مسافر جھلس گئے

