پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوگئیں، نئی قیمتوں کا اعلان

5 1.webp


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوگئیں، نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اگست رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اگست رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ