پی ایم شہباز اور اے ڈی بی کے وائس پریذیڈینٹ یانگ نے سی پی ایس 2026–30 کا جائزہ لیا؛ ایم ایل ون ریلوے کی جلد شروعات پر زور

IMG 20260904 WA1286

اسلام آباد: بیورو رپورٹ محمد سلیم سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے جنوبی، وسطی اور مغربی ایشیا کے نائب صدر ینگ منگ یانگ کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا، جس میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان دہائیوں پر محیط ترقیاتی شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں نئی کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی (سی پی ایس) 2026-2030 کے تحت ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ینگ منگ یانگ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کیا اور شہری بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور عوامی خدمات کے منصوبوں میں اے ڈی بی کے تعاون کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے سخت مالیاتی و ساختی اصلاحات کے ذریعے معاشی بحالی کا مرحلہ کامیابی سے طے کیا، جس کے نتیجے میں فِچ، موڈیز اور ایس اینڈ پی نے مستحکم معاشی منظرنامے کی درجہ بندی دی۔
ملاقات میں کراچی تا پشاور مین لائن-1 (ایم ایل-1) ریلوے کوریڈور کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی گئی، جسے مال برداری اور علاقائی تجارتی روابط کے لیے اہم قرار دیا گیا۔ نجی شعبے کی معاونت، توانائی، غذائی تحفظ، برآمدات اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔
فریقین نے سی پی ایس 2026-2030 کی ترجیحات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ پوسٹ