حوثیوں نے اپنے لیے ایسا دروازہ کھول لیاجسے وہ برداشت نہیں کر سکتے:سعودی عرب

news 1788930635 5872



news 1788930635 5872

(24نیوز)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے دفاع اور مفادات کے تحفظ کے لیے کسی صورت گریز نہیں کریں گے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم حوثیوں کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنے سے کسی صورت دریغ نہیں کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ حوثی ملیشیا جب بھی خود کو مشکل صورتحال میں پاتی ہے تو تشدد کا راستہ اختیار کرتی ہے، حوثیوں نے اپنے لیے ایک ایسا دروازہ کھول لیا ہے جسے وہ برداشت نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملیشیا یمن میں اپنے اندرونی مسائل کو سعودی عرب کی جانب منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ یمن کی حکومت نے حوثیوں کے ساتھ ذمہ داری کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کیا لیکن یہ گروہ یمن اور اس کے عوام کے مفادات پر اپنے ذاتی اور تنگ نظر مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملازمین کیلئے بُری خبر، جی پی فنڈ پر شرح منافع میں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ سعودی عرب میں شہری اہداف پر حوثیوں کے حملے ناقابلِ قبول ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ باب المندب میں سلامتی اور آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ