ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع

news 1789372309 7462



news 1789372309 7462

 ( ویب ڈیسک ) حکومت نے ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

فوکل پرسن کے مطابق عمرہ زائرین اب 25 ستمبر تک بغیر ویکسینیشن کے سعودی عرب جاسکتے ہیں۔

بارڈر ہیلتھ سروس کے مطابق نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ میں 25 ستمبرصبح 10 بجے تک کی توسیع کر دی گئی ہے اور ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ میں باران رحمت ،مسجد الحرام میں روح پرور مناظر نے دل چھو لئے،ویڈیو وائرل
 ذرائع بارڈر ہیلتھ سروس کا کہنا ہے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ کے اقدامات نہیں کیے تھے، ویکسینیشن کیلئے پی اے اے سے جناح ٹرمینل پر3کمرے دینےکا کہا گیا تھا، عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کیلئے نادرا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دیا گیا تھا،  تاہم کراچی ائیر پورٹ پر ہزاروں مسافروں کے لیے صرف ایک ویکسنیشن سینٹر بنایا گیا۔

یاد رہے کہ ویکسینیشن کارڈ کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہونا ہے تھا، اس حوالے سے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے بین الاقوامی مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کی شرط پر مرحلہ وارعمل کیا جائے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ