کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار

police operation1770944368 0



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق سچل پولیس کا صفورا چانڈیو چوک کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت 40 سالہ ہارون کے نام سے ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول، 3 موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

دوسری جانب کلفٹن پولیس کا بلاک 8 میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی جبکہ اس کے ساتھی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی، جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت احسان عرف صابر علی کے نام سے ہوئی، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ