اسلام آباد — محمد سلیم سے
حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں کے لیے فیول کی فراہمی میں آئندہ تین ماہ کے لیے 50 فیصد کمی کر دی ہے۔ اس کے علاوہ مالی سال 2026-27 کے دوران غیر ترقیاتی بجٹ میں 5 فیصد کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری گاڑیوں کی ہر قسم کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ تین ماہ کے لیے سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملکی معیشت پر غیر ضروری اخراجات کا بوجھ کم کرنے اور وسائل کو ترجیحی شعبوں کی جانب مرکوز کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

