رونالڈو کا پرتگال کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کا اعلان، 1000 گولز کا ہدف

web pic 2026 09 23t233008 1461790188366 0



پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ہدف 1000 کیریئر گولز مکمل کرنا اور پرتگال کے ساتھ نیشنز لیگ جیتنا ہے،  41 سالہ رونالڈو اس سنگِ میل سے صرف 21 گول دور ہیں۔

رونالڈو نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں اسپین کے ہاتھوں پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ پر غور کیا تھا، تاہم پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا اور نئے کوچ جارجے جیزس سے بات چیت کے بعد کھیل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

233 مرتبہ پرتگال کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کا کہنا ہے کہ میں اب بھی ٹیم کو گولز کے ساتھ ساتھ میدان سے باہر بھی مدد دے سکتا ہوں، تاہم جب مجھے محسوس ہوا کہ ٹیم کو اب میری ضرورت نہیں رہی تو میں خود قومی ٹیم چھوڑ دوں گا۔

نئے کوچ جارجے جیزس نے بھی تصدیق کی ہے کہ رونالڈو ویلز کے خلاف ان کے پہلے میچ میں پرتگال کی جانب سے آغاز کریں گے۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ