پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

petrol price1731486720 0


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 30 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 49 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 30 ستمبر کیلیے ہوگا۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس اور پریمیم کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ