
(24نیوز)امریکی قانون سازوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کیخلاف قانون پیش کر دیا۔
امریکی کانگریس کی رکن روزا ڈی لاؤرو نے ساتھی ارکان کے ہمراہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع روکنے کے لیے ’’بستیوں کو روکو‘‘ قانون پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مجوزہ قانون میں بستیوں کی توسیع میں کردار ادا کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرنے اور اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیاء کی درآمد روکنے کی تجویز دی گئی ہے۔
روزا ڈی لاؤرو نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کی حمایت فلسطینیوں کی غیر قانونی بے دخلی اور انہیں جبری طور پر اپنے وطن سے دور رکھنے کے عمل کو جاری رکھنے کا سبب بنتی ہے، مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر روزانہ ہونے والے پر تشدد حملے خود دیکھے ہیں اور اسرائیلی بستیاں ختم ہونی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی مدینہ میں طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر حوثی حملے کی شدید مذمت
بل قانون ساز جواکین کاسترو کی سربراہی میں پیش کیا گیا،میڈلین ڈین، گریگ کاسار، سارا جیکبز اور ویرونیکا اسکوبار بھی اس بل کو پیش کرنے والے ارکان میں شامل ہیں۔

