نئی دہلی میں اتوار، 4 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے دوران انڈیا گیٹ کے پاس پولیس اہلکار مظاہرین کو حراست میں لیتے ہوئے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)
گزشتہ3 اکتوبر کو قومی راجدھانی میں احتجاجی مظاہرے کے دوران تین خاتون صحافیوں نے دہلی پولیس کے اہلکاروں پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ اب نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور دو ہفتے کے اندر مفصل رپورٹ طلب کی ہے۔
نئی دہلی: نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) نے جمعرات (8 اکتوبر) کو کہا کہ اس نے ایک میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 3 اکتوبر کو راجدھانی میں احتجاجی مظاہرے کے دوران دہلی پولیس کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر تین خاتون صحافیوں کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔
کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے دہلی پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر مفصل رپورٹ طلب کی ہے۔
بیان میں کہا گیا، ’5 اکتوبر 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی ضلع پولیس کو مبینہ واقعات کے سلسلے میں شکایات موصول ہوئی تھیں، جنہیں جانچ کے لیے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو منتقل کر دیا گیا۔‘
صحافیوں نے 3 اکتوبر کی شام پارلیامنٹ اسٹریٹ پولیس تھانے میں دھرنا دیا اور اگلے دن، 4 اکتوبر کو بھی ان کا دھرنا جاری رہا۔ اسی دوران علاقے میںایس آئی آر کے خلاف اور چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے پر دو دن تک احتجاجی مظاہرے جاری تھے۔
دھرنے کے دوران دہلی پولیس نے 17 طلبہ اور آزاد صحافیوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ لوگ اے سی پی وویک بھگت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ الزام ہے کہ بھگت نے ایک خاتون صحافی کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔
سوموار (5 اکتوبر) کی رات پٹیالہ ہاؤس عدالت نے گرفتار کیے گئے تمام 17 لوگوں کو ضمانت دے دی۔ گرفتار مظاہرین کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے وکیل سائمن فاروقی کے مطابق، عدالت نے دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین کے ساتھ مارپیٹ کیے جانے کے الزامات پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔ عدالت نے پارلیامنٹ اسٹریٹ پولیس تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ رکھنے کا حکم بھی دیا۔
صحافیوں کا دھرنا رات بھر جاری رہا۔ اگلی صبح دہلی پولیس نے خواتین کی شکایات موصول ہونے کی تصدیق کی۔
اگلی صبح پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا،’نئی دہلی ضلع پولیس کو ان کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اور غیر جانبدارانہ اور آزادانہ جانچ کے لیے انہیں کرائم برانچ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
On 03-10-26, during the protest in New Delhi area, while being in law and order situation, allegations of sexual harassment were made by three female journalists against police officers.
New Delhi District has received their complaints and the same are transferred to Crime Branch for fair and impartial enquiry.
@PTI_News
@ANI
#DPUpdates— Delhi Police (@DelhiPolice) October 4, 2026
شکایت درج کرانے والی خواتین کو کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ساتھ ساتھ کانگریس کے رکن پارلیامنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی حمایت بھی حاصل ہوئی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پولیس کا سب سے بنیادی کام ایف آئی آر درج کرنا ہے، لیکن اس معاملے میں وہ ایسا نہیں کر رہی تھی۔
کانگریس کی رکن پارلیامنٹ پرینکا گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا،’جس پولیس کا کام تحفظ فراہم کرنا ہے، وہی خواتین کو عدم تحفظ کا احساس کروا رہی ہے۔ کالج کی طالبات سے لے کر صحافیوں تک- ہر جگہ خواتین عدم تحفظ کا سامنا کر رہی ہیں۔ نریندر مودی جی، امت شاہ جی، کیا خواتین کے ساتھ یہ سلوک مناسب ہے؟ اگر نہیں، تو آپ اس کا نوٹس کیوں نہیں لیتے؟‘
जंतर-मंतर पर रिपोर्टिंग के दौरान महिला पत्रकारों ने पुलिसकर्मियों पर यौन उत्पीड़न का आरोप लगाया है। दर्जनों पत्रकारों के प्रदर्शन के बावजूद न FIR दर्ज की गई, न ही कोई ठोस कार्रवाई हुई। शांतिपूर्ण प्रदर्शन कर रही महिलाओं का भी आरोप है कि पुलिस उनके साथ बहुत अभद्र तरीके से पेश आ रही है।
जिस पुलिस का काम सुरक्षा देना है, उससे ही महिलाएं खतरा महसूस कर रही हैं। कॉलेज की छात्राओं से लेकर पत्रकार तक – हर जगह महिलाएं असुरक्षा का सामना कर रही हैं। @narendramodi जी, @AmitShah जी, क्या महिलाओं के साथ ये बर्ताव उचित है? अगर नहीं तो आप इसका संज्ञान क्यों नहीं लेते?
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) October 4, 2026
سی جے پی کے ابھیجیت دیپکے نے دہلی پولیس کے ملزم اے سی پی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
ACP Vivek Bhagat must be arrested immediately! https://t.co/Wm6OrS5Ix1
— Abhijeet Dipke (@abhijeet_dipke) October 3, 2026
شکایتوں میں سے ایک میں خصوصی طور پر وویک بھگت پر احتجاج کے دوران جنسی ہراسانی اور دھکا دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب وہ پولیس کی جانب سے آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی صدر نہا بورا کو حراست میں لیے جانے کے واقعہ کو ریکارڈ کر رہی تھیں۔
سی جے پی نے یہ الزام بھی لگایا کہ تین شکایت کنندگان میں سے ایک خاتون کو 5 اکتوبر کو کئی دیگر لوگوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔ تنظیم کی قانونی امور کی سربراہ رتنا سنگھ نے ایکس پر کہا کہ دہلی پولیس متاثرہ خاتون اور دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہی تھی اور ان کے فون ضبط کرنے پر بھی غور کر رہی تھی۔
دریں اثنا، بھگت کے خلاف شکایتیں عوامی غم و غصہ کے باوجود کارروائی زیر التوا رہنے کے درمیان، دہلی پولیس نے منگل (6 اکتوبر) کو ایک شخص کو گرفتار کیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے بھگت کے ذریعے ایک خاتون کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے کی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پوسٹ کی اور اسے پھیلایا۔
پولیس کا الزام ہے کہ گرفتار شخص ندیم احمد امین، جو ایک صحافی ہے، نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا نیوز چینل ’نیوز آئینہ ٹوڈے‘ سے وابستہ ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا تھا۔

