پوپ لیو میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تصدیق، آپریشن کامیاب

pope leo d


روم: ویٹیکن نے تصدیق کی ہے کہ پوپ لیو چہاردہم کو پھیپھڑوں کا سرطان لاحق ہے۔ 71 سالہ پوپ کی روم کے جیمیلی اسپتال میں 13 اکتوبر کو سرجری کی گئی، جس کے دوران ان کے دائیں پھیپھڑے کا نچلا حصہ نکال دیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن تقریباً 90 منٹ جاری رہا اور اس دوران کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔ سرطان کی تصدیق سرجری کے دوران نکالے گئے بافتوں کے معائنے سے ہوئی، تاہم بیماری کا مرحلہ اور یہ کہ آیا وہ لمف نوڈز تک پھیلی ہے یا نہیں، اس بارے میں مزید نتائج کا انتظار ہے۔
ویٹیکن کے مطابق پوپ لیو کو پھیپھڑوں کے عام سرطان ایڈینوکارسینوما کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس سے قبل معمول کے طبی معائنے میں ان کے دائیں پھیپھڑے میں چھوٹی رسولی کی نشاندہی ہوئی تھی، جسے نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔
طبی ٹیم نے آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوپ ہوش میں آنے کے بعد معمول کے مطابق اپنے کمرے میں منتقل ہو گئے اور سرجری کے بعد پہلی رات سکون سے گزاری۔
ویٹیکن نے پوپ کی تمام طے شدہ ملاقاتیں اور عوامی پروگرام 21 اکتوبر تک منسوخ کر دیے ہیں۔ ڈاکٹروں کے اندازے کے مطابق انہیں تقریباً ایک ہفتہ اسپتال میں رہنا پڑ سکتا ہے۔ نومبر میں یوروگوئے، ارجنٹائنا اور پیرو کے مجوزہ دورے کی منسوخی کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ