یمن میں صدارتی محل پر حوثیوں کے میزائلوں کی بارش، وزیراعظم اور انکے وزیر محل میں موجود تھے

news 1792086632 3275



news 1792086632 3275

(ویب ڈیسک) ی من کی بین الاقوامی برادری سے تسلیم شدہ حکومت کا مرکز حوثی باغیوں کے خطرناک حملوں کی زد میں آ گیا۔ حوثی باغیوں نے عدن میں صدارتی محل پر میزائلوں کی بارش کر دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا جا رہا ہے کہ یمن میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ڈیفیکٹو دارالحکومت جنوبی شہر عدن میں واقع صدارتی محل (معاشیق کمپلیکس) پر حوثی باغیوں کی جانب سے جمعرات کے روز میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ ان میزائلوں کے حملوں میں کم از کم  2 سکیورٹی اہلکار  مارے گئے۔

یمن کے سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے وقت محل میں وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان موجود تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میزائلوں کے حملے میں وزیراعظم اور ان کے وزرا سب محفوظ رہے۔

یمن کے وزیرِ اطلاعات معمر الاریانی نے بتایا ہے کہ حوثیوں نے صدارتی کمپلیکس پر  کئی حملے کئے اور ٹوٹل 5 میزائل  مارے۔ 

  حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریع نے الگ بیان میں اپنا مؤقف ان الفاظ میں بتایا،” حوثی فورس نے کمپلیکس کے اندر قائم سعودی افسران کے زیرِ انتظام ایک ملٹری آپریشنز ہیڈکوارٹرز اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔”

حوثی حکام کا کہنا ہے کہ عدن کا معاشیق کمپلیکس جسے عرف عام میں صدارتی محل کہا جاتا ہے یمن کی حکومت کی سویلین سرگرمیوں کا مرکز ہے اور وہاں کوئی اسلحے کا ڈپو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:   ایران کی نیوکلئیر تنصیبات پر ’مدر آف آل بمز‘ گرانے کا کیا نتیجہ ممکن ہے؟





Source link

متعلقہ پوسٹ