بھارت گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک

news 1792232718 4469



news 1792232718 4469

(ویب ڈیسک)بھارت کی مغربی ریاست راجستھان میں گاڑی سڑک سے اتر کر کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئےہیں۔

شنہوا کے مطابق مقامی پولیس بے بتایا کہ حادثہ راجستھان کے علاقے کوٹا میں دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق وسطی ریاست مدھیہ پردیش سے تھا اور وہ ریاست کے ضلع سیکر میں واقع ایک مندر میں پوجا کرنے جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:’’کافی ود کرن‘‘ شو میں کرن جوہر کپ میں کیا پیتے ہیں؟دلچسپ انکشاف

پولیس کے مطابق بظاہر ڈرائیور کو نیند آ گئی تھی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے اتر گئی اور کنارے پر واقع 15 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کا شکار گاڑی میں تقریباً 21 افراد سوار تھے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ