
( ویب ڈیسک )پاسداران انقلاب نے امریکی طاقتور ترین غیر جوہری بم ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے نام پر شدید تنقید کردی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے امریکی فوج کے طاقتور ترین غیر جوہری بم ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے نام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک وحشی تہذیب ہی کسی مقدس لفظ کو تباہی پھیلانے والے ہتھیار کے لیے استعمال کر سکتی ہے، مستقبل اس قوم کا ہے جو دشمن کی بڑی سے بڑی دھمکی کو عوامی مذاق کا موضوع بنا دے۔
یہ بھی پڑھیں:ہیلی کاپٹر گر گیا!
یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی فوج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے حکم کی صورت میں ایرانی توانائی تنصیبات اور جوہری مقامات کو نشانہ بنانے کے منصوبوں پر غور کیا ہے، جن میں ’مدر آف آل بمز‘ کا استعمال بھی شامل ہو سکتا ہے۔
اس بم کا ممکنہ استعمال امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں نمایاں شدت کا سبب بن سکتا ہے۔

